دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں  قراٰنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے اور عاشقانِ رسول کو دینی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں بچوں اور بڑوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں لاہور کے نواحی علاقے مراکہ میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈیری فارم کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان قرآنِ پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:ندیم عطاری مدنی ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)