گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام تین دن کا مدنی قافلہ مٹیاری ڈسٹرکٹ کی جانب سفر پر روانہ ہوا جس میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران، مدرسین، مدرسۃ المدینہ بالغان کے طلبہ اور تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔

دورانِ مدنی قافلہ مختلف دینی کاموں کا سلسلہ رہا جن میں چوک درس، مسجد درس فجر کے لئے اسلامی بھائیوں کو جگانا اور تفسیر سننے سنانے کا حلقہ شامل تھا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے قافلہ کو رمضان المبارک میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:عبد الرشید عطاری یونیورسٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)