پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک  اور شعبہ تعلیم کے باہمی تعاون سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ہاسٹل حمزہ ہال میں محفل استقبال رمضان کا انعقاد کیا گیا جہاں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

اس محفل میں نگران ملتان سٹی محمد راشد عطاری نے ”فضائل رمضان “کے موضوع پر بیان کیااور طلباء کو ماہ ِرمضان کے روزے اہتمام کے ساتھ رکھنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء کو نیکی کی دعوت، مدرستہ المدینہ بالغان میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )