پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ، نگران شعبہ، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیا اور اس شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی جائزہ (جنوری 2022 تا اپریل 2022) اور 2026 کے اہداف نیز او آر جی ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاور ت نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)