دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے ضلع میاں والی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران، آفیسر سوائل سائنس اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری میانوالی اور ایک شخصیت فارمر سمیت دیگر کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شعبے کے حوالے سے بستہ لگانے والے ذمہ دار کا تقرر ہوا جو ہر جمعرات بستہ لگائیں گے۔اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میاں والی میں بھی بستے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران محمد زاہد عطاری نے بستے پر آکر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں اوربستے میں استقامت کی دعا کی۔(رپورٹ:محمد آصف رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)