پچھلے دنوں شعبہ ایگریکلچر لائیو اینڈ اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت بھکر شہر اور کلور کوٹ  کے مختلف مقامات میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا سلسلہ ہوا جن میں غلامہ فارم میں لائیو اسٹاک کے ڈاکٹرز اور افسران ، ڈائریکٹر لائیو اسٹاک (فارمز ) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (زراعت ) سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا گیااور نماز جنازہ کے مسائل سیکھائے گئے ، اس مدنی حلقے میں علم دین سیکھنے سکھانے کے پر کیف لمحات سے متاثر ہونے پر افسران نے اچھے تأثرات دیئےاور ہر ماہ آفس میں مدنی حلقہ لگانے کی نیت کی نیز مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں پیش کئے گئے۔(رپورٹ: محمد آصف رضا عطاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )