18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیوا سٹاک کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشور ہ لیا جس میں
شعبے کے متعلقہ رکن شوریٰ ، نگران مجلس پاکستان اور صو
بائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس مدنی
مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے سابقہ شعبے کی
کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔اس کے علا وہ ذمہ داران کی تقرری ، تین ماہ کی کارکردگی کا
تقابلی جائزہ ، جدول رپورٹ کے مدنی پھولوں پر گفتگو ہوئی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی
پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )