7فروری 2023ء کو
دعوتِ ا سلامی کے شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک کے تحت ڈسٹرکٹ کورنگی میں ذمہ داران نے مختلف ڈیری فارم میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و سماجی
کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خیالات کااظہار کیا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران زبیر عطاری اور صوبائی نگران محمد عارف عطاری نے
شعبہ کے دینی کاموں کو خود
کفیل کرنے کے سلسلے میں مختلف مقامات پر عمومی ڈونیشن بکس لگوانے پر اسلامی بھائیوں کو تربیتی مدنی پھول دیئے ۔ رپورٹ: شعبہ
ایگریکلچراینڈ لائیو سٹاک کورنگی ڈسٹرکٹ
ذمہ دار،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)