پتوکی شہر، ڈسٹرکٹ قصور، صوبہ پنجاب:

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پتوکی شہر کے مختلف ملز کے GM سے اُن کے دفاتر میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی ملاقات ہوئی جن میں GM شوگر مل پتوکی اور GM فنانس شوگر مل پتوکی شامل تھے۔

اس کے علاوہ نگرانِ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ناصر عطاری نے ڈائریکٹر بفلور ریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی ڈاکٹر عمران عطاری سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے 1500 واں جشنِ ولادت بڑے دھوم دھام سے منانے کے حوالے سے GM اور ڈائریکٹر سے تبادلۂ خیال کیا اور اجتماعِ میلاد کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)