16 اگست 2020ء بروز اتوار مجلس ڈاکٹر کے تحت
لطیف آباد حیدر آباد میں قائم ایک میڈیسن کمپنی میں مدنی
حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں آفیسرز اور ڈاکٹر صاحبان نے شرکت کی۔ رکن زون حیدر
آبادمحمد اکرم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسل اور وضوکا طریقہ
سکھایا اور انہیں علم دین سیکھنے کا ذہن
دیا۔ رکن زون نے مدنی حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں میں مدنی رسائل کے تحائف بھی
پیش کئے۔ (رپورٹ: محمد اکرم عطاری،
رکن زون مجلس ڈاکٹرحیدر آباد)
دعوت اسلامی
کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت مورخہ 15جولائی2020ء بروز بدھ ڈاکٹرز مجلس حیدرآباد زون میرپور خاص
محمد اکرم عطاری نے جامشورو کے رکن کابینہ
کے ساتھ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو
اسپتال میں ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں
دعوت اسلامی ویلفیئرٹرسٹ کی دینی خدمات ، بلڈ ڈونیشن کیمپ،راشن کی تقسیم،اور کیش
تقسیم کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم
العالیہ کا تحریر کردہ رسالہ بنام قربانی
کے فضائل تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ:اکرم عطاری مجلس ڈاکٹر)
دعوت
اسلامی کی مجلس ڈاکٹر کے تحت گزشتہ روز واٹس ایپ ، فون ،اور زوم کے ذریعے سے مدنی
حلقہ کا اہتمام ہوا جس میں ڈاکٹر حضرات نے
شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو مزید زوم کے ذریعے مدنی حلقہ بڑھانے ،فیضان نمازاور دیگر کورس کرنے کا ذہن دیا ۔جبکہ فارما کمپنی والوں بھی
کو فیضان نماز کورس کرنے کی تر غیب دلاتے ہوئے ، مدنی عطیات،اور بلڈ ڈونیشن کیمپ
لگانے کے لئے ذمہ داران سے رابطے کئے۔(رپورٹر۔محمد اکرم عطاری ڈاکٹرز مجلس حیدرآباد
زون میرپور خاص)
دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت شہداد پور کابینہ ڈویژن ھالا میں ریجن ذمہ دار
ڈاکٹر مجلس حیدرآباد فہیم عطاری نے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹورز یونین ھالا کے نائب
صدر سے ملا قاتیں کیں ۔ دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی
سوشل میڈیا سروسز اور موبائل ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی وزٹ کرنے اورہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:فہیم عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس ڈاکٹر حیدرآباد)
دعوت اسلامی کی
مجلس ڈاکٹرز کے تحت 6مارچ 2020ء بروز جمعہ علی پورمیں مدنی حلقہ کا اہتمام ہوا جس
میں میڈیکل ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر
مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر جمشید اختر رکنِ ریجن ملتان نے شرکا کے درمیان امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ
ناز تصنیف نماز کے احکام سے غسل کی احتیاطیں بیان کی۔(رپورٹر: ڈاکٹر جمشید اختر رکنِ ریجن ملتان)
گزشتہ دنوں دعوت ِاسلامی کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت علی پور میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن زون مظفرگڑھ نےامیراہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف’’فیضانِ نماز‘‘سے ’’نمازکی برکات ‘‘ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو راہِ خدا کامسافر بننے کے لئے 3 دن کے قافلہ میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ اس موقع پرمیڈیکل آفیسرز بھی موجود تھے۔(رپورٹ:ڈاکٹرجمشیدعطاری،مجلس شعبہ تعلیم علی پورڈویژن)
دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت
31جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں مدنی حلقے کا
اہتمام ہوا۔ مدنی حلقے میں سینئر ڈاکٹرز اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ اس
موقع پر ریجن ذمہ دار مجلس ڈاکٹرز ڈاکٹرطیب
عطاری نے”دوست کو کیسا ہونا چاہیئے ؟“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے مدرسۃالمدینہ آن لائن کا تعارف پیش کیا اور مدنی کورسز کی لِسٹ طلبہ کو دی۔
نیز اِن مدنی کاموں(26طلبہ کو آن لائن میں داخلہ کروانے، تمام کالونیوں میں مجلس کا قیام عمل میں لانے،
ہفتہ وار اجتماع کے لئے رابطے) کے
حوالے سے اہداف بھی طے کئے گئے۔ (رپورٹ:ڈاکٹر
طیب عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس ڈاکٹرز ملتان)
گجرات کےچیمبر آف کامرس میں سنتوں بھرا اجتماع
چیمبر آف کامرس کے صدر، ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران اور تاجران کی شرکت
تفصیل:
دعوتِ اسلامی کے تحت 27جنوری2020ء بروز پیر گجرات
چیمبر آف کامرس میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا۔ اجتماع میں چیمبر آف
کامرس کے صدر، ایگزیکٹو باڈی کے ممبران، تاجران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس
موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”اطاعتِ رسول و تجارت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اطاعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہی ہماری کامیابی ہے، جس سے رسول ﷺ منع فرمائیں
اس سے رُک جائیں اورجس کا م کے کرنے کا
حکم دیں اس کو کریں الغرض اطاعتِ رسول کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔(رپورٹ: ارسلان منیر عطاری ، رکنِ زون مجلسِ کارکردگی)
مجلسِ ڈاکٹرز کے رکنِ کابینہ کی والدہ کی نمازِ جنازہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے پڑھائی
29 جنوری2020ء بروز بدھ سیالکوٹ میں دعوتِ
اسلامی کی مجلسِ ڈاکٹرز کے رکنِ کابینہ کی
والدہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیاتھا ۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ
رٰجِعُوْن۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ رکنِ
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے پڑھائی اور ان کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔ (رپورٹ: ارسلان منیر عطاری ، رکنِ زون مجلسِ
کارکردگی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس
ڈاکٹرز کے تحت گزشتہ دنوں نشتر اسپتال ملتان کا مدنی دورہ ہوا۔ مدنی دورہ میں
نگرانِ مجلس اور زون و ریجن ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مغرب کی
نماز کے بعد اسپتال کی مسجد میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں 40 کے قریب طلبہ و
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع
پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ یاد رہے
24,25,26 جنوری کو کالج کے نئے طلبہ اور سینئر طلبہ قافلے میں سفر کریں گے۔(رپورٹ:اکرم عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس ڈاکٹر)
دعوتِ اسلامی کی
مجلس ڈاکٹر کے تحت 14جنوری2020ء بروز منگل
ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ادارہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر
ملتان ریجن ذمہ دار اور ادارہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے کالج میں نئے آنے والے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے ماحول سے
قریب کرنے کے لئے WELCOME
PARTYکے انعقاد کے سلسلے میں
مشاورت کی۔ مشورے میں پروگرام کی تاریخ 31 جنوری 2020ء بروز جمعۃالمبارک معین کی گئی اور اسکی تیاریوں کے لئے ذمہ دار
کا تقرر بھی کردیا گیا۔
ملتان
میں شخصیت سے ملاقات اور ماریہ اسپتال میں مدنی حلقے کا انعقاد
تفصیل:
دعوت اسلامی کی مجلس ڈاکٹر کے تحت 8جنوری2020ء
کو ذمّہ دار اسلامی بھائی نے میر پورخاص کے محمد میڈیکل کالج کے ایڈمن سے ملاقات
کی۔ ذمّہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت دی اور ڈاکٹرز کا مدنی حلقہ لگانے
کے حوالے سے کلام کیا۔
اسی طرح مجلس ڈاکٹر کے تحت ماریہ اسپتال میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈاکٹرزاور
دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ مجلس ڈاکٹر کے ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے 19،18،17جنوری کو قافلے میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی۔