
دعوت
اسلامی کے تحت 16 دسمبر2023ء بروز ہفتہ چنیوٹ سٹی میں رابطہ
برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن اور
ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے سول اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی میں ڈاکٹروں سے ملاقاتیں
کیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران شعبہ میڈیکل نے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کا
تعارف کروایا اور 20 دسمبر بروز بدھ کو فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے
وابستہ افرادکے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر ڈاکٹر حضرات نے اجتماع میں آنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاھد
عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیصل
آباد میں مجاھد اسپتال اور دیگر اسپتالوں
میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے افراد سے ملاقاتیں

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام فیصل
آباد ڈویژن میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے مجاھد اور دیگر اسپتالوں میں نیشنل اور ملٹی
نیشنل کمپنیوں کے افراد سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ ملاقات ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کا تعارف
کروایا اور 20 دسمبر بروز بدھ کو ہونے والے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افرادکے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی جس
پر شخصیات نے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاھد
عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ذمہ داران نے فیصل آباد میں شوگر
اسپیشلسٹ ڈاکٹر الطاف الرحمن سے ان کے کلینک پر ملاقات کی۔
ذمہ داران نے ڈاکٹر صاحب کو دعوت اسلامی کی دینی
اور فلاحی خدمات کا تعارف پیش کیا اور انہیں فیصل آباد میں موجود شعبہ FGRF
کی میڈیکل کی برانچ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی نیز وہاں اپنی خدمات دینے کا ذہن بھی دیا جس پر الطاف الرحمن نے جلد
وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا ۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبے FGRF
کے تحت سچل گوٹھ کراچی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف سیاسی
شخصیات (ٹاؤن چیئرمین
صفورا گوٹھ راشد خاصخیلی، صدر پیپلز یوتھ
آرگنائزیشن ضلع شرقی بادشاہ چانڈیو، چیئرمین یو سی 3
سچل گوٹھ تاج محمد وسان) نے وزٹ کیا۔
اس
موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے تحت لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت
اسلامی کی فلاحی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
زکی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ
ایسٹ،دعوت اسلامی کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
.jpg)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ
مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں رکن شوری حاجی محمد اطہر عطاری نے اپنے مدنی پھولوں سے نوازا اور
شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ میں 12 دینی کاموں کو مزید ترقی دینے کا ذہن دیا نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر سب
نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس مدنی
حلقے میں ڈسٹرکٹ وٹاؤن ذمہ داران کےساتھ ڈاکٹرز صاحبان کی بھی شرکت تھی۔(رپورٹ:
حمزہ علی عطاری سٹی ذمہ دار میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی، کانٹینٹ : رمضان رضاعطاری)
نگرانِ پاکستان مشاورت کی ڈاکٹرز کے ہمراہ فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں موجود ڈسپنسری کا وزٹ

رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 26 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران
اور ڈاکٹر حضرات کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں موجود ڈسپنسری کا وزٹ کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت کا ڈسپنسری کے بارے میں
کہنا تھا کہ اس میں جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ بوائز اور دیگر کورسز کے اسلامی
بھائیوں کا علاج کیا جاتا ہے نیز یہ اہم قدم رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی
معاونت سے ہوا ہے۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا
کروائی اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

میڈیکل
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت چلڈرن اَسْپَتال
لاہور میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ اخلاقِ
مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں قرب و جوارسے عاشقان رسول و اسٹاف نے شرکت کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے میڈیکل کی جانب سے نواب شاہ میں محفل میلاد مصطفی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی ۔
میلاد
اجتماع میں نگران مجلس محمد شہزاد عطاری نے بیان کیا اور فضائلِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر حضرات کو اپنی زندگی کے شب وروز اللہ و
رسول کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے گزارنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بہت بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپاٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
لودہراں
میں ہیلتھ ڈاکٹرفیصل وحیدچغتائی کے آفس میں
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے وا لی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام لودہراں میں CEO
ہیلتھ ڈاکٹرفیصل وحیدچغتائی کےآفس میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں میںDHO
ڈاکٹرعامربشیر،ہیلتھ نیوٹریشن آفیسرشیخ محمدآصف اور ان کے دیگراسٹاف نےشرکت کی۔
نگران
رابطہ برائےمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ محمدشہزادعطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ
جات مدرسۃ بالغان،فیضان آن لائن اکیڈمی اورآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کےذریعے کی جانے والی علمی ودینی خدمات کےحوالےسےبریف کیا اور
انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کرتے
ہوئے اچھے تاثرات پیش کئے۔(رپورٹ: میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی لودہراں،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

لاہور
داتا صاحب رحمۃ
اللہ علیہ
کے 980 عرس کے موقع پر خیر خواہی اُمّت کے
جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ
کے تحت عاشقان رسول کے لئے تینوں دن فری میڈیکل
کیمپ لگایا گیا۔
اس
موقع پر کنسلٹنٹ اور سینئر ڈاکٹرز نے اپنی
خدمات پیش کیں اور زائرین کوفری چیک اَپ
کے ساتھ فری میڈیسن بھی دیں۔(رپورٹ: شمشیر
علی عطاری مدنی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ لاہور،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

20
اگست 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کرچی میں میٹنگ کا سلسلہ
ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ و شعبہ ذمہ داران نے شرکت
کی ۔
میٹنگ میں نگرانِ مجلس پاکستان محمد شہزاد عطاری
نے شعبے کے دینی کام میں
مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز ذمہ داران کو شجرکاری اور میڈکل کیمپ لگانے
کا ہدف دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔اس موقع پر کراچی سٹی ذمہ دار حمزہ علی عطاری بھی موجود
تھے۔(کانٹینٹ:میڈیکل
ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی،رپورٹ: رمضان
رضا عطاری)

8
اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام سٹی ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ساتھ سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد کراچی
اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں M.S ڈاکٹر ذاکر حسین سومرو ، ڈاکٹر آصف علی اور ڈاکٹر سلمان سے ملاقات کی ۔
اس
موقع پر ذمہ داران نے ڈاکٹر ز کو ماہ اگست 2023ء میں دعوت اسلامی کے تحت جاری شجر کاری مہم کے متعلق بتایا جس
پر MS ڈاکٹر ذاکر حسین سومروں نے دعوت اسلامی کے لئے
plantation کرنے پر نیک جذبات کا اظہار کیا۔
بعدازاں شعبہ ایف،جی آر،ایف کے تعاون سے ذمہ
داران نے ڈاکٹر کے ساتھ اسپتال کے باغیچہ میں 30 پودے بھی لگائے۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)