18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے تحت 16 دسمبر2023ء بروز ہفتہ چنیوٹ سٹی میں رابطہ
برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن اور
ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے سول اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی میں ڈاکٹروں سے ملاقاتیں
کیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران شعبہ میڈیکل نے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کا
تعارف کروایا اور 20 دسمبر بروز بدھ کو فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے
وابستہ افرادکے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر ڈاکٹر حضرات نے اجتماع میں آنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاھد
عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)