دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت گزشتہ دنوں نشتر اسپتال ملتان کا مدنی دورہ ہوا۔ مدنی دورہ میں نگرانِ مجلس اور زون و ریجن ذمہ دار اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مغرب کی نماز کے بعد اسپتال کی مسجد میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں 40 کے قریب طلبہ و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔  اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ یاد رہے 24,25,26 جنوری کو کالج کے نئے طلبہ اور سینئر طلبہ قافلے میں سفر کریں گے۔(رپورٹ:اکرم عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  ڈاکٹر کے تحت 14جنوری2020ء بروز منگل ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ادارہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ملتان ریجن ذمہ دار اور ادارہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے کالج میں نئے آنے والے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے ماحول سے قریب کرنے کے لئے WELCOME PARTYکے انعقاد کے سلسلے میں مشاورت کی۔ مشورے میں پروگرام کی تاریخ 31 جنوری 2020ء بروز جمعۃالمبارک معین کی گئی اور اسکی تیاریوں کے لئے ذمہ دار کا تقرر بھی کردیا گیا۔


ملتان  میں شخصیت سے ملاقات اور ماریہ اسپتال میں مدنی حلقے کا انعقاد

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس ڈاکٹر کے تحت 8جنوری2020ء کو ذمّہ دار اسلامی بھائی نے میر پورخاص کے محمد میڈیکل کالج کے ایڈمن سے ملاقات کی۔ ذمّہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور ڈاکٹرز کا مدنی حلقہ لگانے کے حوالے سے کلام کیا۔

اسی طرح مجلس ڈاکٹر کے تحت ماریہ اسپتال میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈاکٹرزاور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔ مجلس ڈاکٹر کے ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے 19،18،17جنوری کو قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


ملتان میں ادارہ ذمّہ داران نے مدنی مشورہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس ڈاکٹر کےتحت6جنوری2020ء کو ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ادارہ ذمّہ داران نے شرکت کی۔ملتان کے ریجن ذمّہ دار اور زون ذمّہ دار نے شرکا کی تربیت کی اور ہفتہ وار اجتماع اور علاقائی دورہ کے حوالے سے کلام کیا۔

حیدر آباد کے مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹروں سے ملاقاتیں

تفصیل:

دعوت ِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرز کےذمّہ داران نے لطیف آباد حیدرآباد کے مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹر جاوید اور ڈاکٹر ابرارسے ملاقاتیں کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے، مدنی حلقے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ ذمّہ دار اسلامی بھائی نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتب ورسائل تحفہ میں پیش کی۔ ( رپورٹ:محمد اکرم عطاری ، مجلس ڈاکٹرز حیدرآباد زون )

دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرزکے تحت1 جنوری 2020 ء بروز بدھ کو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کا دورہ  کیا اورڈاکٹرشوکت میمن سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور بلاول کالج کے ڈاکٹر مظہر سے ملاقات کی ۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی رسالہ تحفہ میں دیا جبکہ ڈاکٹر شاہد (کنٹرولر آف ایکزامنیشن) سے ملاقات ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دعا کا سلسلہ ہوا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالعزیز اور محمد رفیق عطاری(آفس سپرینڈینٹ ) بھی ساتھ تھے ۔(محمد اکرم عطاری، ڈاکٹرز مجلس حیدرآباد زون و میرپورخاص زون ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرزکے تحت 31 دسمبر 2019  ء بروز منگل نگرانِ مجلس نےآفندی ٹاؤن حیدرآباد کے مجلس ڈاکٹرز کے ڈیژون ذمہ دار کے ہمراہ حیدرآبا میں میمن اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں کے ایڈ من سے ملاقات کی، دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کا مقصد اور اس کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔جبکہ حاجرہ اسپتال میں بھی ایکسرے کلینک کے اسٹاف سے ملاقات اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔(محمد اکرم عطاری، ڈاکٹرز مجلس حیدرآباد زون و میرپورخاص زون ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرز  کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ میڈیکل سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے تین دن کے قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی۔ حیدرآباد کابینہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد اسپتال سے متصل جامع مسجد میں قیام کیا ۔ اس دوران نیکی کی دعوت کے سلسلے میں پولیس لین اورپولیس ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹر محمد ارشد خانزادہ اور ڈاکٹر نعمان سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کی جبکہ فارما سے وابستہ اسلامی بھائی کے گھر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا اور گھر کے دیگر افراد کو بھی راہِ خدا میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ (محمد اکرم عطاری، ڈاکٹرز مجلس حیدرآباد زون و میرپورخاص زون ذمہ دار)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت تھارو شاہ  میں واقع الشفا ہسپتال میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے” نماز فجر کی اہمیت “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:سید اکرام عطاری، مجلس ڈاکٹر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹر کے تحت مختلف مقامات پر  ہفتہ وارحلقے لگائے جاتے ہیں اسی سلسلے میں 8 دسمبر 2019 ء بروز اتوارکو مریم مسجد میمن سوسائٹی حیدرآباد میں مدنی حلقہ سندھ کے مشہور پروفیسر ڈاکٹر صادق میمن نے لگایا اس موقع پر ڈاکٹر ز ، لیب انچارج اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔(محمد اکرم عطاری،ڈاکٹرز مجلس حیدرآباد زون)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹر کے  تحت تارا چند اسپتال حیدرآباد میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔ زون ذمّہ دار مجلس ڈاکٹر نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور فیضانِ نماز کورس کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سید اکرم عطاری، مجلس ڈاکٹر)