عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
رابطہ برائےمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ
مشورہ
خیر
خواہی اُمّت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1 جنوری2023 ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائےمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ مشورہ ہوا جس
میں ڈسٹرکٹ ذمہ داروں نے شرکت کی۔
سٹی ذمہ
دار اسلامی بھائی نے شعبے کے اسلامی
بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے اور 8جنوری2023
ء بروز اتوار کو ڈاکٹرز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کرنے نیز امیرِ قافلہ کے اہل اسلامی بھائیوں
کی لسٹ تیار کرنے اور ماہانہ میگزین ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا ۔
اس کے
علاوہ مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے کا ہدف دیا
اور ہر ڈسٹرکٹ میں 3 رکنی ٹیم بنانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ : مومن آباد ٹاؤن نگران حمزہ علی
عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ایشیاء
گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن کراچی میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ
کی جانب سے کیمپ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 نومبر 2022ء کو ایشیاء گراؤنڈ گلشن بہار اورنگی ٹاؤن
کراچی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں کراچی سٹی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیمپ لگایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ میڈیکل
سے وابستہ عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: شبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ
کراچی سیٹی ذمہ دار حمزہ
علی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں
رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا میٹ اپ
دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا میٹ اپ منعقد کیا گیا جس میں ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اہم ذمہ داران نے بھی
شرکت کی۔
اس میٹ اپ میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت
کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ میٹ اپ جن موضوعات
پر کلام کیا گیا اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
1)ڈسٹرکٹ و ٹاون پر تقرری
مکمل کرنی ہے۔
2) ہر ہسپتال
میں 3 رکنی مجلس بنانی ہے۔
3)ڈاکٹرز اور
میڈیکل لیبارٹریز کی لسٹ تیار کرنی ہے۔
4)صدقہ بکس اورروحانی
علاج کتب کے بکس کلینک میں لگانے ہیں۔
5)عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ۔
شعبہ رابطہ برائے میڈیکل کے سٹی ذمہ دار حمزہ علی عطاری کا جناح ہسپتال کراچی کا
دورہ
8
نومبر 2022 ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے
شعبہ رابطہ برائے میڈیکل کے سٹی ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے جناح ہسپتال کراچی کا دورہ کیاجس میں انہوں نے بلڈ بینک کے اہم اراکین سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے اراکین کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا
تعارف پیش کرتےہوئے حالیہ سیلاب کی صورت
حال میں متائثرہ علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ وزٹ کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : سرفراز عطاری میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کارکردگی ذمہ دار ،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
20جولائی
2022ء پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی
جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا جون 2022ء) اور شعبے کی 2026ء کی پلاننگ، سابقہ 12 ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے، سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔
نگران
پاکستان مشاورت نے شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے
تحت میڈیکل سے وابستہ افراد سے ملاقات کرنے اور ان کے درمیان نیکی کی
دعوت دینے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ اسی شعبے کے ذریعے جامعۃ المدینہ بوائز میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے نیز حال میں ہی رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے
تحت گلگت کی جانب ڈاکٹرز حضرات کا مدنی
قافلہ سفر پر روانہ ہوا جہاں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
مزید
نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ اس شعبے سے وابستہ افراد کے آن لائن کورسز میں داخلے کروائے جاتے ہیں اور ان کے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبہ جات میں داخلے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں27 مارچ 2022ء بروز پیر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران ِپاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہدعطاری نے رابطہ برائےمیڈیکل
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب، کشمیر، کے پی کے کے صوبائی، ڈویژن، میٹروپولیٹن
ذمہ داران اور فیصل آباد کے ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے مہینوں
کے سردار رمضان شریف میں اعتکاف
کرنے کی اہمت اور فوائد کے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت سنت اعتکاف میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور وہاں
موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ایک ڈاکٹر کا فیضانِ ریہیبلی ٹیشن سینٹر کا وزٹ،شعبے
کے حوالے سے بریفنگ
دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائےمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے
تحت ایک ڈاکٹر نے پچھلے دنوں شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام چلنے والے فیضانِ
ریہیبلی ٹیشن سینٹر کا وزٹ کیاجہاں
شعبہ ذمہ دار شفاعت علی عطاری نے انہیں اس
شعبے کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی طرف سے کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے لیاقت
نیشنل ہسپتال میں عاشقانِ رسول کو چوک درس دیتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی۔
اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
رابطہ برئے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت بستہ(اسٹال) لگا جس میں شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے
سے بریفنگ دی گئی۔(رپورٹ:امید علی
عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دارانِ
دعوتِ اسلامی کا سکرنڈ یونیورسٹی ویٹرنری اینیمل اینڈ سائنس
میں جانا ہوا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹس کے درمیان دینی حلقے کا انعقاد کیا۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے کا بھی سلسلہ رہا جس میں
دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کو بڑھانے، 1،2،3اکتوبر2021ء کو مدنی قافلوں میں سفر
کرنےساتھ ہی اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
بعدازاں 11اسٹوڈنٹس نےہاتھوں ہاتھ قافلے میں سفر
کرنے کی نیت کی اور نام بھی لکھوائے۔(رپورٹ:
فہیم عطاری ریجن ذمہ دار حیدرآباد،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کانواب
شاہ میں قائم عوام یونیورسٹی میں 21ستمبر2021ءبروزمنگل جدول رہا جہاں ذمہ داران نے نیکی کی دعوت کاسلسلہ کرتے ہوئے ہر کلاس میں جاکر نیکی کی
دعوت دی۔
اس موقع پر اسٹوڈنٹس کے درمیان دینی حلقے کابھی
سلسلہ کیا گیانیز 1،2،3 اکتوبر2021ءکومدنی قافلے میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی گئی
جس پر چند اسٹوڈنٹس نے نیتوں کا بھی اظہار کیااور نام بھی لکھوائے۔(رپورٹ: فہیم عطاری ریجن ذمہ دار حیدرآباد،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا انٹرمیڈیٹ
بورڈ نواب شاہ میں جانا ہوا جہاں انہوں نے پی ایس چیئرمین بورڈ ، سیکرٹری ، آڈٹ آفیسر
بورڈ احسان الٰہی بھٹو اور آئی ٹی انچارج عزیز اللہ کمبھر سے
ملاقات کی۔
ذمہ داران نےاُنہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا
تعارف کرواتے ہوئے ایف جی آر ایف کے حوالے سے بریفنگ دی نیز اجتماعِ میلاد کے
سلسلے میں بھی مشاورت کی گئی۔(رپورٹ:
فہیم عطاری ریجن ذمہ دار حیدرآباد،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت اسلامی
کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت12 نومبر2020ء کو ایڈوانس ڈینٹل کیئر حیدر آباد میں
میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے
شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی چینل دیکھنے
کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی
مجلس ڈاکٹرز کے تحت پچھلے دنوں علی پور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ایم بی انجم کے گھر پر مدنی حلقہ
ہوا جس میں ڈاکٹر صغیر لاڑ، ڈاکٹر شاہد جتوئی، ڈاکٹر سلطان مکول، ڈاکٹر غلام یاسین،
ڈاکٹر محمد اویس سمیت دیگر نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر
جمشید اختر نے شرکا کہ درمیان نماز کے احکام سے تیمم کا طریقہ بیان کیا
اور دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے ساتھ دین کی خدمات میں اپنا حصہ شامل کرنے کے متعلق تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔