20جولائی
2022ء پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی
جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا جون 2022ء) اور شعبے کی 2026ء کی پلاننگ، سابقہ 12 ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے، سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔
نگران
پاکستان مشاورت نے شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے
تحت میڈیکل سے وابستہ افراد سے ملاقات کرنے اور ان کے درمیان نیکی کی
دعوت دینے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ اسی شعبے کے ذریعے جامعۃ المدینہ بوائز میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے نیز حال میں ہی رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے
تحت گلگت کی جانب ڈاکٹرز حضرات کا مدنی
قافلہ سفر پر روانہ ہوا جہاں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
مزید
نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ اس شعبے سے وابستہ افراد کے آن لائن کورسز میں داخلے کروائے جاتے ہیں اور ان کے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبہ جات میں داخلے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)