18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دینی ماحول سے منسلک
سینئر ڈاکٹرز و ذمہ داران کی تربیت کے لئے کورس کا انعقاد
Thu, 16 Feb , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی اسلامی کے
رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
Docters as
a preacher (ڈاکٹر بطورِ
مبلغ) کورس
منعقد ہوا جس میں دینی ماحول سے وابستہ سینئر ڈاکٹرز اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
کورس کے اختتام پر دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ”SPIRTUAL HEALING OF PHYSICAL DISEASES“ (جسمانی بیماریوں کا روحانی علاج) کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے ڈاکٹر حضرات کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں
اور دعاؤں سے نوازا نیز کورس میں شریک ڈاکٹرز و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)