عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
رابطہ برائےمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ
مشورہ
خیر
خواہی اُمّت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1 جنوری2023 ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائےمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ مشورہ ہوا جس
میں ڈسٹرکٹ ذمہ داروں نے شرکت کی۔
سٹی ذمہ
دار اسلامی بھائی نے شعبے کے اسلامی
بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے اور 8جنوری2023
ء بروز اتوار کو ڈاکٹرز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کرنے نیز امیرِ قافلہ کے اہل اسلامی بھائیوں
کی لسٹ تیار کرنے اور ماہانہ میگزین ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا ۔
اس کے
علاوہ مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے کا ہدف دیا
اور ہر ڈسٹرکٹ میں 3 رکنی ٹیم بنانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ : مومن آباد ٹاؤن نگران حمزہ علی
عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)