دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائےمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک ڈاکٹر نے پچھلے دنوں شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام چلنے والے فیضانِ ریہیبلی ٹیشن سینٹر کا وزٹ کیاجہاں شعبہ ذمہ دار شفاعت علی عطاری نے انہیں اس شعبے کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی طرف سے کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے لیاقت نیشنل ہسپتال میں عاشقانِ رسول کو چوک درس دیتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی۔

اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رابطہ برئے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت بستہ(اسٹال) لگا جس میں شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔(رپورٹ:امید علی عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)