دنیا بھر میں  دینی کام کرنے وا لی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام لودہراں میں CEO ہیلتھ ڈاکٹرفیصل وحیدچغتائی کےآفس میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں میںDHO ڈاکٹرعامربشیر،ہیلتھ نیوٹریشن آفیسرشیخ محمدآصف اور ان کے دیگراسٹاف نےشرکت کی۔

نگران رابطہ برائےمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ محمدشہزادعطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات مدرسۃ بالغان،فیضان آن لائن اکیڈمی اورآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کےذریعے کی جانے والی علمی ودینی خدمات کےحوالےسےبریف کیا اور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے تاثرات پیش کئے۔(رپورٹ: میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی لودہراں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)