21 ذوالحجۃ الحرام, 1441 ہجری

: : :
(PST)

گجرات کےچیمبر آف کامرس میں  سنتوں بھرا اجتماع

چیمبر آف کامرس کے صدر، ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران اور تاجران کی شرکت

تفصیل:

دعوتِ اسلامی کے تحت 27جنوری2020ء بروز پیر گجرات چیمبر آف کامرس میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا۔ اجتماع میں چیمبر آف کامرس کے صدر، ایگزیکٹو باڈی کے ممبران، تاجران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”اطاعتِ رسول و تجارت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اطاعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہی ہماری کامیابی ہے، جس سے رسول ﷺ منع فرمائیں اس سے رُک جائیں اورجس کا م کے کرنے کا حکم دیں اس کو کریں الغرض اطاعتِ رسول کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔(رپورٹ: ارسلان منیر عطاری ، رکنِ زون مجلسِ کارکردگی)