فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ڈاکٹر حضرات کے لئے میلاد
اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 25 ستمبر 2024ء بروز بدھ مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ، سوساں روڈ بلاک Z، مدینہ ٹاؤن، فیصل آباد میں ڈاکٹر حضرات کے
لئے میلاد اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آغازِ اجتماعِ پاک دوپہر 1:00 بجے
تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا جائے گا جس کے
بعد نعت خواں اسلامی بھائی حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری
ڈاکٹرز کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور سیرتِ رسولِ عربیصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے متعلق گفتگو کریں گے۔
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،
اسٹوڈنٹس اور دیگر عاشقانِ رسول اس
اجتماعِ پاک میں شرکت کرکے اپنی آخرت کے لئے ثواب کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)