ہزارہ ڈویژن، صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں 2 دسمبر 2024ء کو میڈیکل پروفیشنلز میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل اسٹوڈنٹس اور دیگر پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

میٹ اپ کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد یوکے کے مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالحنان عطاری نے ”پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ محبت و عشق“ کے موضوع پر بیان کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس سمیت دیگر پروفیشنلز حضرات کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ KPK کے ذمہ دار غلام مرتضی عطاری اور ہزارہ ڈویژن کے ذمہ دار سرمد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: سرمد عطاری ہزارہ ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)