دعوت ِ اسلامی
کی مجلس کار کردگی کے تحت6دسمبر بروز جمعہ
نیو کراچی میں رکن شوری حاجی محمد علی عطاری نے مشورہ فرمایا جس میں رکن شوری نے اراکین
کابینہ،ڈویژن مشاورت، علاقہ مشاورت کوذیلی
سطح پر 12 مدنی کاموں کے ذمہ دار مقرر کرنے کا ہدف دیا اور شرکا کو ایک ماہ کے
مدنی قافلےمیں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت تین دسمبربروز منگل کو ریجن ساؤتھ سینٹرل زون نیو کراچی کابینہ میں مدنی مشورہ
ہواجس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن نگران نے شرکت کی۔ اس موقع پرنگران نیو کراچی
کابینہ نے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں اگلے12 ماہ کے اہداف طے
ہوئے اور جدول و کارکردگی سے متعلق گفت و شنید کا سلسلہ بھی رہا۔(محمد راحیل عطاری،رکن کابینہ مجلس کارکردگی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت یکم دسمبر
بروز اتوارکو نیو کراچی سندھی ہوٹل علاقہ 5-G کے دورہ کا سلسلہ ہوا۔اس موقع
پر نگران نیو کراچی نے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شریک اسلامی بھائیوں سےملاقات کی
اور انہیں مدنی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا۔اور اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔(محمد راحیل عطاری،رکن کابینہ مجلس کارکردگی)
24نومبر2019ء کو احسن آباد نیوکراچی کابینہ میں ایک نئی مسجد فاروق
اعظم کا افتتاح ہوا ۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مسجد کا افتتاح نمازِ عشاء کی با جماعت ادائیگی
کے ساتھ ہوا۔ جس کے بعد سنّتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مسجد کو آباد کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب
دلائی۔ (رپورٹ،محمد راحیل عطاری، رکن کابینہ
مجلس کارکردگی)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 24نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں مجلسِ کارکردگی کے تحت نیو
کراچی کابینہ میں مدنی بستے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت رکنِ کابینہ
مجلس کاردگی نے شرکت کی اور دعوتِ اسلامی کے لئے فنڈز جمع کئے۔ (رپورٹ،محمد راحیل عطاری، رکن کابینہ مجلس کارکردگی)
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ
اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت پنجاب کے شہر احمد نگر میں ڈویژن ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں
نگرانِ کابینہ نے شرکاکی تربیت کی اور
آئندہ کے اہداف طے کئے۔بعد ازاں ذمّہ داران نے علاقائی دورہ کیا اور اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔(محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے
تحت سلانوالی کے علاقے ظفر آباد میں علاقائی دورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈویژن مشاورت نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ
مختلف بازاروں و کھیل کے میدانوں میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور مقامی
مسجد میں بعد نمازمغرب مدنی حلقہ ہو ا جس میں نگرانِ ڈویژن مشاورت نے اہلِ علاقہ کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا۔(محمد شعیب رضا عطاری،
مجلس کارکردگی)
دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے
تحت چنیوٹ کے علاقے رجوعہ چوک میں علاقائی دورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈویژن مشاورت نے
عاشقانِ رسول کے ہمراہ مختلف بازاروں اور
فرنیچر مارکیٹ میں اسلامی بھائیوں کو نیکی
کی دعوت دی اور مقامی مسجد میں بعد نمازمغرب مدنی حلقہ ہو ا جس میں نگرانِ ڈویژن
مشاورت نے اہلِ علاقہ کے درمیان سنّتوں
بھرا بیان کیا۔(محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی)
دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے
تحت ساہیوال کے نواحی گاؤں لکھی وال میں
علاقائی دورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈویژن مشاورت نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مختلف بازاروں اور کھیل کے میدانوں میں اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور مقامی مسجد میں بعد نمازمغرب مدنی حلقہ ہو ا جس
میں نگرانِ ڈویژن مشاورت نے اہلِ علاقہ کے
درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا۔(محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی)
دعوت اسلامی کی مجلس
کارکردگی کے تحت پنجاب کے شہر سرگودھا میں دارالمدینہ ا سکولنگ سسٹم کےا سٹاف کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران زون نے”فکر آخرت“ کے
موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور
دارالمدینہ کے بچوں کو بے حیائی سے بچانے کے لیے مختلف مبلغین کے بیانات
کروانے، طلبہ اور طالبات کے سرپرست صاحبان کو گھر میں درس دینے، مدرستہ المدینہ بالغان میں پڑھنے، ہفتہ وار اجتماع او رمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔(محمد شعیب رضا عطاری، مجلس
کارکردگی)
دعوت اسلامی کی مجلس
کارکردگی کے تحت پنجاب کے شہر سرگودھا میں
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی شخصیات کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا، جس میں نگران زون نے "فکر آخرت" کے موضوع پر سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملک بھر میں قائم
داراالافتاء اہلِ سنّت کا تعارف کروایا اور کاروبار شروع کرنے سےپہلے دارالافتاء
اہلسنت سے شرعی رہنمائی لینے کی ترغیب دلاتے
ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مدرستہ
المدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا۔(محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی)
دعوتِ اسلامی کے مجلس کارکردگی کے تحت 16اکتوبر2019ء کو عاشقان رسول نے ڈویژن مشاورت نگران کے ہمراہ
پنجاب کے شہر پھلروان میں علاقائی دورہ کیااور مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی
دعوت پیش کی۔ علاوہ ازیں بعد مغرب سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت نگران نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی زونل دفتر)