دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 30ستمبر 2020ء کو واہگہ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات، معاونت برائے اسلامی بہنیں، مدنی مذاکرہ، مدرسۃ المدینہ بالغان اور مجلس کارکردگی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے کارکردگی جدول اور انفرادی و ذاتی شخصیت میں نکھار سے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی  مجلس کارکردگی کے تحت 20 ستمبر 2020ء بروز اتوار واہگہ ٹاون کابینہ لاہور، ہجویری سکیم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مکی شعبہ جات شعبہ تعلیم، ڈاکٹر مجلس،وکلا، حکیم مجلس، مدنی چینل ڈسٹری بیوشن مجلس، ویٹرنری حیوانات ڈاکٹر مجلس، فیضان مرشد مجلس کے کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی ندیم عطاری نگران کابینہ نے انفرادی مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے مذکور ہ شعبہ جات سے منسلک افراد کی ڈیٹا انٹری کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ :شہزاد عطاری کابینہ کارکردگی)


دعوت اسلامی کی  مجلس کارکردگی کے تحت واہگہ ٹاؤن کابینہ ہجویری اسکیم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کے کارکردگی، مکی، مدنی اور عطاری شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ندیم عطاری نگران کابینہ نے شرکا کو مطالعہ کارکردگی سے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے جدول پر کلام کیا نیز کارکردگی کے نظام کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ:شہزاد عطاری کابینہ کارکردگی ذمہ دار )


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نیو کراچی کابینہ میں تھیلیسیمیا کے مریضوں اور دیگر مریضوں کے لیئے خون کا عطیہ جمع کر نے کے حوالے سے تین روزہ بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مجلس کار کردگی نے ڈیٹا انٹری کرنے کے ساتھ ساتھ انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس انفرادی کوشش سے الحمد اللہ عزوجل کثیر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں نے تقریبا 399بوتل خون کا عطیہ کرنے کے ساتھ 7اسلامی بھائیوں نے شعبہ تعلیم میں اپنا وقت دینے کی نیت کی جبکہ 2اسلامی بھائیوں نے آن لائن فیضان نماز کورس کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد راحیل عطاری مجلس کارکردگی و مجلس ڈاکٹر ز ذمہ دار )


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کےتحت14مارچ بروز ہفتہ فیضان مدینہ ریاض الجنۃ مسجد محبت کالونی کوٹ مومن میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد عادل رضا عطاری نے’’بزرگان دین کی دین اسلام کے لیے قربانیاں‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور مدنی کاموں میں آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیزعطیات جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ اِس تربیتی اجتماع میں کوٹ مومن کابینہ کے تمام ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی ۔( رپورٹ:سیف اللہ عطاری مدنی مجلس کارکردگی)


سرجانی ٹاؤن 4K،1-L میں مدنی مشورہ

شرکا کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی گئی

تفصیل:

سرجانی ٹاؤن 4K،1-Lکراچی میں 7جنوری2020ءکو مجلس کارکردگی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن، حلقہ اور ذیلی حلقہ کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگرانِ کابینہ نے شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح مجلس کارکردگی کے تحت سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7اور 10 دس میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نیکی پیش کی اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد عمر عطاری، مجلس کارکردگی)

سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ،ذیلی نگران کا سنّتوں بھرا بیان

تفصیل:

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ میں 6جنوری 2020ء کو مجلس کارکردگی کے تحت مدنی حلقہ ہو اجس میں علاقہ، حلقہ اور ذیلی سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ذیلی نگران نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد عمر عطاری، مجلس کارکردگی)


سرجانی ٹاؤن سیکٹرD4 میں علاقائی دورہ اور مدنی حلقہ

اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 6 جنوری 2020ء کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹرD4 میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ، حلقہ اور ذیلی سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس کارکردگی کے تحت اسی مقام پر ایک مسجد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد عمر عطاری، مجلس کارکردگی)


سرجانی ٹاؤن سیکٹر7 کے اطراف میں علاقائی دورہ کا سلسلہ

عاشقانِ رسول کو نیکی دعوت پیش کی

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 5جنوری2020ء کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر7 کے اطراف میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہواجس مبلغ دعوت اسلامی علاقہ اورحلقہ سطح کے ذمّہ داران کے ہمراہ عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اسی طرح مجلس کارکردگی کے تحت سیکٹر7سرجانی ٹاؤن کے مقامی مسجد میں یومِ تعطیل اعتکاف کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن، علاقہ، حلقہ اور ذیلی سطح کے ذمّہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے ”نمازکی اہمیت“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد عمر عطاری، مجلس کارکردگی)


نیوکراچی میں اراکینِ کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 6جنوری 2020ء کو نیو کراچی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ نیو کراچی میں 12مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا اور سال2020ء میں نئے جامعات ، مدارس اور مساجد بنانے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: راحیل عطاری، رکنِ کابینہ مجلس کارکردگی)


کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن اللہ بخش گوٹھ میں علاقائی دورہ

عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 5جنوری 2020ء کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن اللہ بخش گوٹھ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ نے مختلف سطح کے ذمّہ داران کے ہمراہ علاقے کے عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دی اورمدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد عمر عطاری، مجلس کارکردگی)

سرجانی ٹاؤن میں مجلس کارکردگی کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 5جنوری2020ء کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن انار کلی مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن، علاقہ اور حلقہ سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت کی اورمدنی کاموں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد عمر عطاری، مجلس کارکردگی)