دعوتِ اسلامی کے   مجلس کارکردگی کے تحت 16اکتوبر2019ء کو پنجاب کے شہر بھلوال لالہ زار کالونی میں ذمہ داران کا مد نی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران کابینہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات فراہم کئے ۔علاوہ ازیں ذمہ داران نے علاقائی دورہ بھی کیا اور مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کے   مجلس کارکردگی کے تحت16اکتوبر2019ء کو پنجاب کے شہر بھلوال سلیمان پورا میں علاقائی دورہ ہوا جس میں عاشقان رسول نے ڈویژن مشاورت نگران کے ہمراہ علاقائی دورہ برائے نیکی میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں بعد نمازِ مغرب سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ جس میں نگرانِ ڈویژن مشاورت نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی زونل دفتر)


دعوت اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت نگران ڈویژن مشاورت نے پنجاب کے علاقے پھلر وان میں مدرستہ المدینہ بالغان کا وزٹ کیا اور مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے والے طلبۂ کرام کو مدرسے میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے اور مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی)


دعوتِ اسلامی کے  مجلس کارکردگی کے تحت پنجاب کے شہر شاہ پور صدر میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران ڈویژن مشاورت نےشرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 12 مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے، ہفتہ وار اجتماع کی تعداد بڑھانے، مدنی انعامات کے رسائل کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور دیگر مدنی کاموں کے متعلق نکات فراہم کئے۔ علاوہ ازیں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے گئے۔ (رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق مجلس اطراف گاؤں کے تحت13اکتوبر2019ء کوپنجاب کےشہرکھوڑہ وادی سون خوشاب میں  کثیر عاشقان رسول نے قافلوں میں سفر کیا اور سنّتوں کی دھومیں مچائیں۔ قافلوں کے اختتام پر نگران زون نے ”نیکی کی دعوت دینے کے فضائل“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق مجلس اطراف گاؤں کے تحت12اکتوبر2019ء کو  اطراف 84 شمالی سرگودھا میں ایک بیگ بنانے والی فیکٹری میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں فیکٹری مالکان اور کاریگروں نے شرکت کی۔ اطراف زون قافلہ ذمہ دار نے ”فکرِ آخرت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت 84 اڈا پر لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری،مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 11 اکتوبر 2019ء کو ذمّہ داران نے ریجن ذمہ دار مجلس ہفتہ وار اجتماع کے ہمراہ پنجاب کے شہر بھلوال چک نمبر 2 شمالی راجگان میں علاقائی دورہ کیا اور مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے  متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری،مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے مسلمانوں کی عملی کیفیت ابتر سے ابترہورہی ہے،نمازوں کا جذبہ کم ہورہا ہے، گناہوں کی نحوست پھیل رہی ہے اور ان گناہوں کے تباہ کُن ا ثرات گھروں تک پہنچ کر ہماری نسلوں کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں ۔ایسےنازک حالات میں ضرورت تھی کہ امت ِ محبوب کا درد رکھنے والے افراد گاؤں گاؤں، شہرشہر اور ملک ملک سفر کرکےلوگوں کی اصلاح کریں اسی مقصد کے تحت پنجاب  کے شہر چنیوٹ سے کثیر عاشقان رسول نے نگران کابینہ کے ہمراہ 11،12،13 اکتوبر2019ء کو قافلوں میں سفر کیا اور قافلے کے شیڈول کے مطابق مختلف مدنی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے سنّتوں کی دھومیں مچائیں۔ (رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری،مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت میں11 اکتوبر 2019ءبروز جمعہ کو بھلوال شہر کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 چک کے چیئرمین محمد رضوان اور سابق ڈومیسٹک کرکٹر محمد افضال عطاری سمیت کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود مختلف کرکٹ کلبز کے کھلاڑیوں نے  شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے” بری صحبت کے نقصانات “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری،مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 10 اکتوبر2019ء کو پنجاب  کے شہر سرگودھا کی فرنیچر مارکیٹ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مارکیٹ کے تاجر اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگران سرگودھا زون نے ”فکرِ آخرت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنےکا ذہن دیا، نگرانِ سرگودھا زون نے شرکا کو قافلے میں سفر کی بھی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری،مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت بھلوال کے مین بازار میں علاقائی دورہ ہوا جس میں ذمّہ داران نے  نگران ڈویژن مشاورت کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔ علاوہ ازیں بعد نماز مغرب سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت نگران نے نیکی کی دعوت دینے کی فضیلت کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت سرگودھا  کے 49 ٹیل میں علاقائی دورہ ہوا جس میں ذمّہ داران نے نگران ڈویژن مشاورت کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں بعد نماز مغرب سنّتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت نگران نے نیکی کی دعوت دینے کی فضیلت کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)