18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے
مسلمانوں کی عملی کیفیت ابتر سے ابترہورہی ہے،نمازوں کا جذبہ کم ہورہا ہے، گناہوں
کی نحوست پھیل رہی ہے اور ان گناہوں کے تباہ کُن ا ثرات گھروں تک پہنچ کر ہماری
نسلوں کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں ۔ایسےنازک حالات میں ضرورت تھی کہ امت ِ محبوب
کا درد رکھنے والے افراد گاؤں گاؤں، شہرشہر اور ملک ملک سفر کرکےلوگوں کی اصلاح
کریں اسی مقصد کے تحت پنجاب کے شہر چنیوٹ
سے کثیر عاشقان رسول نے نگران کابینہ کے
ہمراہ 11،12،13 اکتوبر2019ء کو قافلوں میں سفر کیا اور قافلے کے شیڈول کے مطابق
مختلف مدنی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے سنّتوں کی دھومیں مچائیں۔ (رپورٹ،محمد شعیب رضا
عطاری،مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)