18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کی
جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت میں11
اکتوبر 2019ءبروز جمعہ کو بھلوال شہر کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں 9 چک کے چیئرمین محمد رضوان اور سابق ڈومیسٹک کرکٹر محمد افضال عطاری
سمیت کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود مختلف کرکٹ کلبز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے” بری صحبت
کے نقصانات “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا
بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا
عطاری،مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)