1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس
کارکردگی کے تحت پنجاب کے شہر سرگودھا میں
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی شخصیات کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا، جس میں نگران زون نے "فکر آخرت" کے موضوع پر سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملک بھر میں قائم
داراالافتاء اہلِ سنّت کا تعارف کروایا اور کاروبار شروع کرنے سےپہلے دارالافتاء
اہلسنت سے شرعی رہنمائی لینے کی ترغیب دلاتے
ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مدرستہ
المدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا۔(محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی)