24نومبر2019ء کو احسن آباد نیوکراچی کابینہ میں ایک نئی مسجد فاروق اعظم کا افتتاح ہوا ۔ اس موقع پر اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مسجد کا افتتاح نمازِ عشاء کی با جماعت ادائیگی  کے ساتھ ہوا۔ جس کے بعد سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مسجد کو آباد کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد راحیل عطاری، رکن کابینہ مجلس کارکردگی)