دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  سرگودھا میں 4 ستمبر 2019ء کو مدرسۃ المدینہ للبنین کے ناظمین کا اجلاس ہوا ۔ نگران سرگودھا زون نے ناظمین سے مدارس المدینہ کی خود کفالت کا جائزہ لیتے ہوئے مدارس المدینہ کو خود کفیل کرنے ، نظام کو بہتر کرنےاور صفائی ستھرائی کے حوالے سے تربیت کی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے۔