دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 19 ستمبر 2019ء بروز جمعرات کو ذمّہ داران نے رکنِ زون کے ہمراہ  مدرستہ المدینہ للبنین نلی ناڑی اور نور پورسیتھی کا دورہ کیا اور وہاں کے طلبۂ کرام میں علم دین کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو درود پاک پڑھنے اور گھر میں آنے جانے کی سنتیں اور آداب بیان کی نیز مدرستہ المدینہ للبنین میں نئے بچوں کو داخل کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 18 ستمبر 2019ء بروز بدھ  کوذمّہ داران نے نگرانِ کابینہ کے ہمراہ چنیوٹ میں ہونے والے فیضانِ نماز کورس میں حاضری دی اور نماز کورس میں شریک عاشقانِ رسول کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کی مضبوطی سے کرنے ، مسجد بھرو تحریک میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مسجد درس دینے، گھر درس دینے، مدرستہ المدینہ بالغان میں پڑھنے، ہر ماہ قافلے میں سفر کرنے اور نیک کام کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  کارکردگی کے تحت 18 ستمبر2019ء کو مدرستہ المدینہ للبنین کٹھ سگھرال میں ذمّہ داران نے رکن زون کے ہمراہ دورہ کیا اور وہاں کے طلبۂ کرام میں صفائی ستھرائی کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور بچوں کو نماز وں کی پابندی کرنے، دعائے قنوت یاد کرنے اور چھ کلمے یاد کرنے کے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


سرگودھا میں مدنی حلقہ

Wed, 18 Sep , 2019
5 years ago
دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی سے  وصول ہونے والی خبر کے مطابق سرگودھا کوٹ مومن بھابڑہ میں شعبۂ تعلیم کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ نے”سیرت اعلی حضرت“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو روزانہ اکیڈمی درس دینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری،مجلس کارکردگی)

دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کےتحت 17 ستمبر 2019ء کو بھابڑہ کے مدرسۃ المدینہ للبنین میں نگران کوٹمومن  کابینہ نے حاضری دی اور وہاں کے طلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں بچوں کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں کا تعارف پیش کیا ۔ علاوہ ازیں نگرانِ کابینہ نے بچوں کو صدائے مدینہ لگانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مختلف مدنی کاموں میں شرکت کرنے والےطلبہ کوتحائف سے بھی نوازا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 15 ستمبر 2019ء کو چنیوٹ کابینہ سرگودھا زون میں سیٹلائٹ ڈویژن کے ذمہ داران کا اجلاس  ہوا جس میں نگران چنیوٹ کابینہ نے شرکا کو صفائی ستھرائی پر نکات پیش کئے اور شرکا کو مدنی کاموں کے لئے وقت دینے، مدنی کاموں کے لئے اپنا شیڈول بنانے اور تقرری کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمد شعیب رضا عطاری، رکن زون مجلس کارکردگی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ للبنین کے تحت  پنجاب کے ضلع سرگودھا،ضلع خوشاب اور بھاگٹانوالہ کے مدرسۃ المدینہ للبنین میں حسن قرات جائزہ کاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ ناظم ،مدرسین اور ناظمین نےطلبہ کی قرات کا جائزہ لیا، اور نمایاں کارکردگی کے حامل بچوں کی حوصلہ افزائی کی اورتحائف سے نوازا۔(رپورٹ رکنِ مجلس کارکردگی محمد شعیب رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مگسی کالونی میں اجلاس ہوا جس میں گوادر زون کے اراکین زون و نگران کابینہ نے شرکت کی ۔زونل نگران نے صفائی کے موضوع پر شرکا کی تربیت کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے 12مدنی کاموں کو مضبوط کرنےاور گوادر زون میں 4 جامعۃ المدینہ اور 12 مدرسۃ المدینہ للبنین کھولنے اور12 دن ایک ماہ اور 12 ماہ کے قافلوں کا ہدف بھی دیا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ23ستمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گوادر زون کا اجلاس رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری فرمائینگے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 8 ستمبر 2019ء کو ضلع سرگودھا ، ضلع چنیوٹ اور ضلع خوشاب سے کثیر  عاشقانِ صحابہ و اہل بیت نے شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے قافلوں میں سفر کیا۔ روانگی سے قبل رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری اور ذمّہ داران نے شرکا کی تربیت کی اور دینِ متین کی سر بلندی کے لئے جان و مال کی قربانی کا ذہن دیا۔

واضح رہے کہ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری نے چنیوٹ شہر میں قافلے میں سفر کیا اور ان کے ہمراہ کثیر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی ومجلس ہفتہ وار اجتماع کے تحت11ستمبر2019ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں ذمّہ داران کااجلاس ہوا جس میں سرگودھا زون کے مخصوص اراکینِ زون  نے شرکت کی ۔نگرانِ سرگودھا زون نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں مزید بہتری لانے اور اطراف گاؤں کے ہر روڈ سے ایک ایک گاڑی چلانے کا ہدف طے کیا نیز مجلس قافلہ، مجلسِ نیک کام،مجلسِ شعبۂ تعلیم،مجلسِ اطراف گاؤں، مجلس مدنی بستہ اور مجلسِ مدرستہ المدینہ بالغان کے ذمّہ داران کو ہفتہ وار اجتماعات میں اپنے شعبے کا مدنی بستہ لگا نے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  شعبۂ تعلیم کے تحت کوٹ مومن میں سنّتوں بھرا اجتماع ہواجس میں کابینہ سطح کے ذمّہ داران اور طلبہ نے شرکت کی۔ نگران کوٹ مومن نے”آنکھوں کی حفاظت“ پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو مسجد درس اور ہاسٹل میں درس دینےکا ذہن بنایا ۔

مجلس مدرسۃالمدینہ للبنین کے تحت کوٹ مومن میں  اجلاس ہوا جس میں کابینہ کوٹ مومن کے تمام ناظمین نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےمدرسۃ المدینہ کو خود کفیل کرنےاورمحرم الحرام کےقافلے کی تیاریوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔