دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت سرگودھا زون میں ذمّہ داران کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس کارکردگی فیصل آباد  اور نگرانِ سرگودھا زون نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے لئے چرم قربانی میں حصہ ملانے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔ اجلاس میں ان نکات پر گفتگو ہوئی:

1)گودام پر مجلس کارکردگی کی ذمہ داری کیاہوگی؟

2) بروقت NOCتمام ذمہ داران تک پہنچانے کا پلان تیار کیا۔

3)قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے عاشقان رسول کے کمپیوٹرز کارڈ بنانے کا پلان تیار کیا۔

4)شعبہ جات کی ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا۔

5)ہفتہ وار کارکردگیوں (مدنی مزاکرہ ،ہفتہ وار اجتماع، ہفتہ وار رسالہ) کو بڑھانے کے تعلق سے کلام ہوا۔

6)تقرری پر تفصیلی کلام ہوا۔