27 اگست 2023ء کو شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام عزیز بھٹی ٹاؤن غازی آباد  لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مسجد انتظامیہ و نمازی حضرات ، رمضان معتکفین، سب ٹاؤن اورتاجپورہ کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

شعبہ کارکردگی ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 1،2،3ستمبر2023ء کو 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے،رمضان میں اعتکاف کرنے والوں سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا نیز علاقائی دورہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

علاوہ ازیں شرکا کو 2ستمبر 2023ءکو یوم دعوت اسلامی کے موقع پر عزیز بھٹی ٹاؤن میں قائم حضرت میاں میر رحمۃ اللہ علیہ کے دربار میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے اور 15 ستمبر کو لاہور مصطفی آباد سے مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کے لئے روانہ ہونے والی اسپیشل ٹرین کے ساتھ سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)