عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں مدنی
مشورے کا اہتمام ہوا جس میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت سمیت تحصیل نگران ،سب تحصیل نگران اور مخصوص شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران
ڈویژن مشاورت حاجی اقبال عطاری نے مدنی مشورہ میں بہت سے اہداف پر کلام کیا جن میں سے سر فہرست یہ ہیں:
٭ تقرری
جلد سے جلد مکمل کریں ۔
٭ 12 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
٭سب تحصیل
نگران ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی ہر یوسی کا مدنی مشورہ لیں ۔
٭شہر کے
یوسی نگران اپنے اپنے وارڈ اور ذیلی کا مدنی مشورہ لیں ۔
٭سال میں
ہر یوسی میں کم از کم ایک بار نمازکورس کروائیں
۔
٭ ہر یوسی
میں سحری اجتماع کروائیں ۔
٭ تمام
ذمہ داران اپنا شیڈول بنائیں اور اس پر ہی عمل کریں ۔
٭ہفتہ
وار اجتماع کو مضبوط کروائیں ۔
٭شب برأت
اجتماع کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں ۔
٭شب برأت
پر مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ زکوۃ پمفلٹ
تقسیم کریں۔
٭ تمام ذمہ داران زکوٰۃ کا بیان سنیں۔
٭ 15 شعبان
تک کم از کم ایک رسید بک ضرور فل کریں اور ڈونیشن فنانس ذمہ دار کو جمع کروائیں۔
٭ اس دفعہ
ڈونیشن سابقہ سے ڈبل پلس کریں ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )