2 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس کارکردگی کے زیر اہتمام 16 جنوری 2021 ء بروز ہفتہ لاہور شمالی زون، واہگہ ٹاؤن کابینہ رضوان
گارڈن میں مجلس کارکردگی کے رکن کابینہ واہگہ ٹاؤن لاہور شمالی زون محمد شہزاد
عطاری کے والد محترم کی پہلی برسی پر ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا۔
ایصال ثواب
اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی منصور عطاری نے فکر آخرت کے موضوع پر بیان کیا اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا۔ اس
موقع پر رکن شوری حاجی منصور عطاری نے نگران کابینہ محمد ندیم عطاری کے ہمراہ، شیخ طریقت
امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم عالیہ کی بارگاہ میں لائیو مدنی چینل پر ہونے والے
ہفتہ وار مدنی مذاکرےمیں شرکت کی ۔