11 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلا کے زیرِ اہتمام راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹس،
قائد اعظم ہال میں وکلا اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں وکلا و ذمہ دارانِ دعوت
اسلامی نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دوران ِ بیان وکلا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا اور اپنی
زندگی کے شب و روز اللہ و رسول عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری
والے کاموں میں گزارنے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)