دنیا بھر  میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام راولپنڈی وکلا بار میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ججز وکلا( صدر ہائی کورٹ بار تنویر اقبال خان، صدر بار فیصل خان نیازی، ڈویثزنل صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ عبدالرزاق احمد مرزا ، سابق صدر ہائی کورٹ سردار عبدالرازق ، جسٹس ر صغیر قادری، سابق سیکرٹری ہائی کورٹ ملک خرم شہزاد، سابق سیکرٹری راولپنڈی بار مبشر رفاق، سیکرٹری بار راجہ محمد علی و بار مجلس عاملہ) کی شرکت ہوئی۔

اجتماع میلاد میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’قرآن مجید اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور آیات قرآنی واحادیث بھی سنائیں۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے رزق حلال کمانے کا ذہن دیانیز قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں ملاقات کی اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کُتب تحفتاً پیش کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)