صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وکلا حضرات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر وکلا سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور 8 اگست 2019ء کو ہونے والے سانحہ میں جو وکلا شہید ہوئے تھے اُن کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود وکلا سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی اور وکلا سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں وکلا کے لئے ایک میٹ اپ کا انعقاد ہوا جس میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق ممبران مینیجنگ کمیٹی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، سابق ممبران مینیجنگ کمیٹی سمیت تقریباً 40 وکلاکی شرکت رہی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے وکلا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور 25، 26 اور 27 جون2022ء کو ہونے والے وکلا اجتماع کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں کراچی سٹی اور صوبۂ سندھ سے ججز، وکلا اور کورٹ اسٹاف کی بھر پور شرکت رہے گی۔(رپورٹ:حمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ کوآرڈینیٹر شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 2 جون 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

بعداجتماع شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں وکلا، اسٹاف اور ڈسٹرکٹ کورنگی سمیت ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پاکستان مشاورت آفس سے دیئے گئے جدول کے مطابق ’’چوری کی مذمت‘‘ اور اس سے بچنے کے طریقے بیان کئے نیز دعا اوراجتماعی جائزہ کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگ، کانٹینٹ:غیاث الدین )


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ماڈل کالونی ٹاؤن ڈسٹرکٹ کورنگی میں واقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر کے بالمقابل سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے چیمبر میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی (سندھ) سطح کے ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا، بعد ازاں ذمہ دار نے دعا بھی کروائی۔اس موقع پر اوتھ کمشنر سمیت کثیر وکلا موجود تھے۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 مئی 2022ء بروز پیر ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم  وکلاء بار ایسوسی ایشن میں عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے ایک تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر سینئر و جونیئر وکلا کی شرکت رہی۔

دورانِ سیشن رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’اسلام میں حقوق العباد کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 اپریل 2022ء بروز پیر ڈیفنس ٹاؤن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کے قادری لاء ایسوسی ایٹس میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے وکلا، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر، سابق جنرل سیکرٹری اور کراچی بار کے سابق نائب صدر سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا فراز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ ڈیفنس ٹاؤن کے فیز نگران نے رقت انگیز دعا کروائی۔بعدازاں سپریم کورٹ کے وکلا نے مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو یومِ ولادت کی مبارک باد پیش کی۔(رپورٹ:ابو مصعب محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سینٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 17 اپریل 2022ء بروز اتوار ججز کے لئے افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ، ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں تعینات تقریباً 12 ججز سمیت سندھ ہائی کورٹ کے 3 جسٹس کے پرائیویٹ سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اس موقع پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ کراچی مشاورت حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات ہوئی، رکنِ شوریٰ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:ابو مصعب محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے فیروز آباد ٹاؤن میں واقع پیرزادہ لاء ایسوسی ایٹس میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت 11 اپریل 2022ء بروز پیر افطار اجتماع ہوا جس میں سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور سٹی کورٹ کے وکلا نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران فیروز آباد ٹاؤن حاجی ساجد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور دعا کروائی۔

بعدازاں ذمہ داران اور وکلا کی باہمی مشاورت سے طے ہوا کہ 18 اپریل 2022ء کو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے آفس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ بعدنمازِ مغرب وکلا نے مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے مدنی چینل کی 14 ویں سالگرہ پرعاشقانِ رسول کو مبارک باد پیش کی۔(رپورٹ:ابو مصعب محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


9 اپریل 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں وکلا کے لئے افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی کورٹ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ کے وکلا نے شرکت کی۔

اس موقع پر وکلا نے عصر تا مغرب ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی جبکہ بعد نمازِ مغرب خیر خواہی کا بھی سلسلہ رہا جس میں امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے نگرانِ کراچی مشاورت رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اپنے ہاتھوں سے وکلا اسلامی بھائیوں کو کھانا پیش کیا اور کھانے کے بعد وکلا کے درمیان عطر بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:ابو مصعب محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کی میٹنگ ہوئی جس میں سندھ اور بلوچستان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے پرائز بانڈ مارکیٹ نزد نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ آرام باغ ٹاؤن میں سابقہ کھارادر کابینہ کے رکنِ مجلس قمر عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار نے وکلا کے لئے افطار اجتماع کرنے اور رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی جس پرسابقہ ذمہ دار نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ویسٹ عامر اعوان کاپچھلے دنوں رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا، اس سلسلے میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر سٹی کورٹ کے جوڈیشل ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قراٰن خوانی و فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاکروائی نیز ذمہ داران نے ججز کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں میٹ اپ کی دعوت پیش کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ویسٹ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کراچی ویسٹ، وکلا اور کم و بیش 35 ججز سمیت 55 اسٹاف موجود تھے۔(رپورٹ:عبد الواحد عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)