گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم قائد اعظم ہال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں شبِ براءت کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

دورانِ سیمینار رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے وکلا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں اپنے گناہوں سے توبہ کر کے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 مارچ 2022ء بروز بدھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر وکلا سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت 15 کو رجب المرجب ہونے والے شبِ براءت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں پاکستان سطح کے شعبہ رابطہ برائے وکلا ذمہ داراسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئےشعبے میں اسلامی بھائیوں کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں وکلا و ججز کو اعتکاف کروانے اور شعبان کے مہینے میں سحری اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 مارچ 2022 ء  بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کےتحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کے بعد شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کورنگی ساؤتھ اور سینٹرل کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت 5 وکلاء اور کورٹ کے 7 اسٹاف نے شرکت کی ۔(رپورٹ : محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ :مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کے تحت 28 فروری 2022ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کورٹ ٹھٹھہ کا دورہ کیا جہاں انہو ں نے موجودہ اور سابق صدر سمیت 25 وکلا سے ملاقاتیں کیں۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وکلا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں اولیائے کرام کی دینی خدمات کے حوالے سے بتایا اور اولیائے کرام کی سیرت کو اپنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25 فروری 2022ء بروز جمعہ شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام رکنِ کراچی سٹی مشاورت کے گھر پر مدنی مشورہ ہوا جس میں  نگرانِ شعبہ حاجی عبدالواحد عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ ڈسٹرکٹ کورنگی مشاورت سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں نگرانِ شعبہ نے ڈسٹرکٹ ملیر 2 کے شعبہ ذمہ دار کی عیادت اور اُن کی صحت یابی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام  17 فروری2022ء بروز جمعرات منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کی جانب سے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

اس موقع پر کراچی سٹی ذمہ دار، کورنگی، ساؤتھ اور سینٹرل کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران، 4 وکلا اور 4 کورٹ اسٹاف موجود تھے۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبارسے رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے تحت فیروز آباد ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں قائم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ محمد ہاشم پیر زادہ کے نئے آفس میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں کراچی بار کے موجودہ اور سابقہ عہدیداران سمیت ہائی کورٹ اور سٹی کورٹ کے وکلاء نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار نےاس حلقے کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعت شریف سے کیا جبکہ نعت خواں شکیل عطاری نےبھی خوبصورت انداز میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

کراچی سٹی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور دعا کروائی۔ بعدازاں امیر اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئےحضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں کھیر پوری سے شرکائے محفل کی تواضع کی گئی۔(رپورٹ: محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت ملیر کورٹ کے بالمقابل سابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے چیمبر میں وکلا اجتماع منعقد ہوا جس میں ملیر کورٹ کے وکلا سمیت شعبے کے کراچی سٹی، ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ملیر 2 کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ بعدازاں کراچی سٹی ذمہ دار نے دعا کروائی۔ (رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا  9 فروری بروز بدھ سٹی کورٹ کے نزدیک واقع خواجہ چیمبرز میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے ممبر منیجنگ کمیٹی عبدالعرفان راجا کے چیمبر میں ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ ساؤتھ، ویسٹ اور کورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیااور دعا بھی کروائی۔ممبر منیجنگ کمیٹی سے ماہانہ بنیاد پر سیکھنے سکھانے کےحلقے کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر کے بالمقابل سابق فیملی جج کے چیمبر میں ہفتہ وار سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں ملیر بار کے سابق نائب صدراور اوتھ کمشنر سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ ملیر 1 کے ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹرابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت یکم جنوری 2022ء بروز ہفتہ ملیر کورٹ کے بالمقابل سابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے آفس میں ہفتہ وار سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ ملیر کورٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ داران نے ملیر بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری، سابق جوائنٹ سیکرٹری اور موجودہ ممبرانِ منیجنگ کمیٹی سمیت کئی وکلا سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)