20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں پاکستان سطح کے شعبہ
رابطہ برائے وکلا ذمہ داراسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں اہم ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس میٹنگ
میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئےشعبے میں اسلامی بھائیوں کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا
نیز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں وکلا و ججز کو اعتکاف کروانے اور شعبان کے مہینے میں
سحری اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)