دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت ملیر
کورٹ کے بالمقابل سابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے چیمبر میں وکلا اجتماع منعقد ہوا جس میں ملیر کورٹ کے وکلا سمیت شعبے کے کراچی سٹی، ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ
ملیر 2 کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ بعدازاں کراچی سٹی ذمہ دار نے دعا کروائی۔ (رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا 9 فروری بروز بدھ سٹی
کورٹ کے نزدیک واقع خواجہ چیمبرز میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے ممبر منیجنگ کمیٹی
عبدالعرفان راجا کے چیمبر میں ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ ساؤتھ، ویسٹ
اور کورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان
کیااور دعا بھی کروائی۔ممبر منیجنگ کمیٹی سے ماہانہ بنیاد پر سیکھنے سکھانے کےحلقے
کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر کے بالمقابل سابق فیملی
جج کے چیمبر میں ہفتہ وار سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں ملیر بار کے
سابق نائب صدراور اوتھ کمشنر سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء ڈسٹرکٹ ملیر 1 کے ذمہ
دار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی
کی اور دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹرابطہ برائے وکلاء
ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت
یکم جنوری 2022ء بروز ہفتہ ملیر کورٹ کے بالمقابل سابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے آفس میں
ہفتہ وار سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ ملیر کورٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدازاں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ داران نے
ملیر بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری، سابق جوائنٹ سیکرٹری اور موجودہ
ممبرانِ منیجنگ کمیٹی سمیت کئی وکلا سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف
عطاری ایڈووکیٹ شعبہ
رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں کثیر وکلا (جن
میں ڈسٹرکٹ اٹارنی لاء ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ پیر عبدالقادر سرہندی، جنرل سیکریٹری
کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ، سابق ممبر منیجنگ کمیٹی سندھ ہائی کورٹ
بار ایسوسی ایشن مسعود احمد صدیقی، ممبر منیجنگ کمیٹی کراچی بار ایسوسی ایشن
عبدالعرفان راجا، سابق نائب صدر ملیر بار ایسوسی ایشن پیر شفیق الرحمن، سابق ممبر منیجنگ
کمیٹی کراچی بار محمد ہاشم پیر زادہ، کارپوریٹ اینڈ بینکنگ لائرز ایسوسی ایشن حامد
ادریس گجر، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کاشف احمد کھیانی، سابق ممبر منیجنگ کمیٹی کراچی
بار محمد شفیع غوری، لاء آفیسر پی ٹی سی ایل سخی جان چانڈیو، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
اظہر جیلانی، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ فرحان میمن، سابق ممبر منیجنگ کمیٹی کراچی بار
محمد اشفاق ستی، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ افتخار اعوان اوراسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر
لاء ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ خلیل اعوان شامل تھے) نے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔
اس دوران انہوں نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔بعدازاں نگرانِ شوریٰ
نے وکلا کے درمیان ایک میٹنگ کی جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملیر کراچی میں رکنِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری
کی ایک جج سےملاقات
شعبہ رابطہ برائےوکلادعوتِ اسلامی کےتحت28 نومبر2021ء
بروز اتوار رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولاناحاجی
عبدالحبیب عطاری نےدینی کاموں کےسلسلےمیں ججز کمپلیکس ملیر کراچی کادورہ کیا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت
پچھلے دنوں نو بہار لان صدر کراچی میں سنتوں بھرا
اجتماع منعقدہوا جس میں سندھ بار کونسل کے 3 ممبران، سپریم کورٹ کے وکلا، سندھ ہائی
کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، کراچی بار ایسوسی ایشن کے موجودہ اور سابق عہدیداران
سمیت کئی وکلانے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کرتےہوئےوہاں موجودوکلاکی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت ورہنمائی کی۔بعدازاں شعبہ
رابطہ برائے وکلاء کراچی ریجن ذمہ دار نےاختتامی دعا کروائی۔
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےوکلاءکےزیرِاہتمام
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص میں جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیاگیاجس
میں کثیرتعدادمیں عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
پچھلےدنوں شعبہ رابطہ برائےوکلاءدعوتِ اسلامی
کےتحت مہر بار ایسوسی ایشن میں اجتماعِ میلادکااہتمام کیاگیاجس میں کثیرعاشقانِ
رسول نےشرکت کی۔
شعبہ رابطہ برائےوکلاءدعوتِ اسلامی کےتحت
پچھلےدنوں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہروفیروز سندھ میں
محفلِ میلادکااہتمام کیاگیاجس میں ہونور بل ججز ایڈوکیٹ (
Honorable Judges advocates)سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کےذمہ
داران نے2نومبر2021ءبروزمنگل تحصیل کوٹری میں واقع ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع جامشورو
میں بار کے سابق صدر سمیت کئی وکلاسےملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انفرادی کوشش
کرتےہوئے تھانہ بولا خان بار ایسوسی ایشن میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم
نکات پرمشاورت کی۔واضح رہے اس موقع پر تقریباً 25 وکلا اور 5 اسٹاف سے ملاقات کا سلسلہ
رہا۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری
ایڈوکیٹ شعبہ
رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ کراچی ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سابق جوڈیشل مجسٹریٹ پیر عطاء الرحمٰن کے والدکی
برسی کےموقع پرایصالِ ثواب کاسلسلہ
پچھلے دنوں ملیر کورٹ کے بالمقابل جسٹس آف پیس کے چیمبر میں
سابق جوڈیشل مجسٹریٹ پیر عطاء الرحمٰن کے والدِ ماجد
اور بادامی مسجد میٹھادر کراچی کے سابق خطیب و امام حافظ پیر مجیب الرحمٰن کی برسی
کے موقع پر ایصالِ ثواب کےلئےدینی حلقے کا اہتمام ہواجس میں اوتھ کمشنر،
ملیر بار کے سابق عہدیداران سمیت دیگر وکلا اور اسٹاف نے شرکت کی۔