20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت ملیر
کورٹ کے بالمقابل سابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے چیمبر میں وکلا اجتماع منعقد ہوا جس میں ملیر کورٹ کے وکلا سمیت شعبے کے کراچی سٹی، ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ
ملیر 2 کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ بعدازاں کراچی سٹی ذمہ دار نے دعا کروائی۔ (رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)