پچھلے دنوں کثیر وکلا (جن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی لاء ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ پیر عبدالقادر سرہندی، جنرل سیکریٹری کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ، سابق ممبر منیجنگ کمیٹی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مسعود احمد صدیقی، ممبر منیجنگ کمیٹی کراچی بار ایسوسی ایشن عبدالعرفان راجا، سابق نائب صدر ملیر بار ایسوسی ایشن پیر شفیق الرحمن، سابق ممبر منیجنگ کمیٹی کراچی بار محمد ہاشم پیر زادہ، کارپوریٹ اینڈ بینکنگ لائرز ایسوسی ایشن حامد ادریس گجر، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کاشف احمد کھیانی، سابق ممبر منیجنگ کمیٹی کراچی بار محمد شفیع غوری، لاء آفیسر پی ٹی سی ایل سخی جان چانڈیو، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اظہر جیلانی، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ فرحان میمن، سابق ممبر منیجنگ کمیٹی کراچی بار محمد اشفاق ستی، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ افتخار اعوان اوراسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاء ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ خلیل اعوان شامل تھے) نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔بعدازاں نگرانِ شوریٰ نے وکلا کے درمیان ایک میٹنگ کی جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو مصعب محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاءکراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)