20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت
یکم جنوری 2022ء بروز ہفتہ ملیر کورٹ کے بالمقابل سابق جوڈیشل مجسٹریٹ کے آفس میں
ہفتہ وار سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ ملیر کورٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدازاں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ داران نے
ملیر بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری، سابق جوائنٹ سیکرٹری اور موجودہ
ممبرانِ منیجنگ کمیٹی سمیت کئی وکلا سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف
عطاری ایڈووکیٹ شعبہ
رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)