گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی
کے تحت فیروز آباد ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں
قائم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ محمد ہاشم پیر زادہ کے نئے آفس میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں کراچی بار کے موجودہ اور سابقہ عہدیداران
سمیت ہائی کورٹ اور سٹی کورٹ کے وکلاء نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
ڈسٹرکٹ
کورنگی ذمہ دار نےاس حلقے کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعت شریف سے کیا جبکہ نعت
خواں شکیل عطاری نےبھی خوبصورت انداز میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
کراچی
سٹی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کی
اور دعا کروائی۔ بعدازاں امیر اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ کے
حکم پر عمل کرتے ہوئےحضرت سیدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ
علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں کھیر پوری
سے شرکائے محفل کی تواضع کی گئی۔(رپورٹ: محمد صہیب عطاری شعبہ
رابطہ برائے وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)