دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت پچھلے دنوں نو بہار لان صدر کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع منعقدہوا جس میں سندھ بار کونسل کے 3 ممبران، سپریم کورٹ کے وکلا، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، کراچی بار ایسوسی ایشن کے موجودہ اور سابق عہدیداران سمیت کئی وکلانے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پرمبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےوہاں موجودوکلاکی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت ورہنمائی کی۔بعدازاں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی ریجن ذمہ دار نےاختتامی دعا کروائی۔

واضح رہے کہ اس سال شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت پاکستان بھر میں ہونے والے سنتوں بھرےاجتماعات میں کسی بھی صوبائی بار کونسل کے 3 ممبران کی یہ پہلی مرتبہ شرکت ہوئی۔(رپورٹ:ابو مصعب محمد صہیب عطاری شعبہ رابطہ برائے وکلاءکراچی ساؤتھ سنٹرل زون)