29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
وکلا کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے
تحت سوات تحصیل بار بحرین میں وکلا کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئیر سیکریٹری سابق صدر اور دیگر ایڈووکیٹس نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتو ں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
ایصالِ ثواب اجتماع
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس وُکلا کے تحت ملیر کورٹ باب المدینہ کراچی کے بالمقابل پاپولر وِلاز میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے سابق نائب صدر شفیقُ الرّحمان کے آفس میں ان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں وکلا نے شرکت کی، مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعا فرمائی۔
اسی طرح پاک سبزواری کابینہ کے علاقے نیاآباد لِیاری میں بھی مجلس وکلا کے تحت سابق سوِل جج عطاءُ الرحمان کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے ان کے گھر پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغِ دعوت ِاسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نفل روزوں، ماہ شعبان کی برکتوں اور عظمتوں کو اجاگر کیا۔