
دعوت ِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت8دسمبر2019ءبروزاتوارعالمی
مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں ظہر تا
عشا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِمجلس سمیت کراچی ،لاہور اور حیدر آبار کے ریجن
ذمّہ داران اور نواب شاہ محراب پور،کراچی
گڈاب سینٹر،ملیر اور کورنگی کے زون ذمہ
داران نے شرکت کی ، بعد نمازِ مغرب رُکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے ان تمام ذمہ
داران اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی ۔


دعوت
اسلامی کی مجلس وکلاءکے تحت6دسمبر2019ءکو ذمّہ داران نے ملیر کورٹ کراچی کا وزٹ
کیا جہاں انہوں نے وکلا،کورٹ پولیس اور دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد صہیب عطاری، مجلسِ وکلا)



دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت 25نومبر2019ء کو اسلام آباد زون ٹیکسلا بار میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عبد الواحد عطاری، مجلس وکلا)

دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت25نومبر2019ء بروز پیر میہڑ بارایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ دادو میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگران مجلس وکلاء پاکستان نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاء کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عبد الواحد عطاری، مجلس وکلاء)

دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت پچھلے دنوں حیدر آباد زون ڈسٹرکٹ بار جامشورو میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس وکلا نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ،ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عبد الواحد عطاری، مجلس وکلا)



پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت گوجرانوالہ
بار میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ بار کے صدر، جنرل
سیکرٹری، سابق صدر بار اور سابق جنرل سیکرٹری سمیت کثیر وکلا و ججز نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں
زیادہ سے زیادہ حصہ شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عبد
الواحد عطاری، مجلس وکلا)

دعوت اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت پچھلے دنوں حیدر آباد ڈیفنس میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ٹیلی تھو ن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ
دینے کی ترغیب دلائی۔