دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے زیر اہتمام بورے والا ضلع وہاڑی میں پریزیڈنٹ بار بورے والا سمیت دیگر وکلاء کے چیمبرز میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ نگران مجلس عبد الواحد عطاری نے مدنی حلقے میں موجود وکلاء کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مجلس وکلاء کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: محبوب شہزاد عطاری، مجلس وکلاء ملتان ریجن)


 21 ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے نگران عبد الواحد عطاری نے بورے والا بار ایسوسی ایشن میں جنرل سیکرٹری سمیت 10 ایڈوکیٹ چیمبر میں نیکی کی دعوت دی۔ نگران مجلس نے وکلاء کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محبوب شہزاد عطاری، مجلس وکلاء ملتان ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت پریزنٹ بار ملتان کے چیمبر میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پریزنٹ بار ، وائس پریزنٹ، ممبرپنجاب بار کونسل، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 16 اگست 2020ء کو ہونے والے نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بیان کی دعوت دی۔ (رپورٹ: عبدالواحد عطاری، نگران مجلس وکلاء)


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے ذمہ داران نے ہارون آباد کابینہ کی تحصیل فورٹ عباس میں صدر بار ، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ تبارک سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عبدالواحد عطاری، نگران مجلس وکلاء)


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے  نگران مجلس عبدالواحدعطاری نے12جولائی 2020ء بروز اتوارپنجاب کے شہر گوجرانوالہ کاجدول کیا جہاں آپ نے ایس او پیز برقرار رکھتےہوئے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس مشورے میں گوجرانوالہ زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی نگران مجلس عبدالواحدعطاری نے شرکا کو مدنی کاموں میں ترقی کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول بنا کر جمع کروانے، ججز اور وکلاء کو ہفتہ وار اجتماع میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کروانے اور اس کی کارکردگی بنا کر پیش کرنے اوردعوتِ اسلامی کے قانونی معاملات کے حوالے سے وکلاء سے رابطے، ملاقاتیں اور انفرادی کوشش کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔)رپورٹ:محمد وسیم عطاری مجلس وکلاء لاہور ریجن ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے  نگران مجلس عبدالواحدعطاری نے12جولائی 2020ء بروز اتوارپنجاب کے شہر لاہور کاجدول کیا جہاں آپ نے ایس او پیز برقرار رکھتےہوئے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس مشورے میں رکن ریجن،اراکین زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔نگران مجلس عبدالواحدعطاری نے شرکا کو مدنی کاموں میں ترقی کے حوالے سے تربیت کرتے ہوئے پیشگی و عملی جدول بنا کر جمع کروانے، ججز اور وکلاء کو ہفتہ وار اجتماع میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کروانے اور اس کی کارکردگی بنا کر پیش کرنے اوردعوتِ اسلامی کے قانونی معاملات کے حوالے سے وکلاء سے رابطے، ملاقاتیں اور انفرادی کوشش کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔)رپورٹ: عبدالواحد  عطاری نگران مجلس وکلاء(


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس عبدالواحدعطاری نےپنجاب کے شہر ظفر وال کا جدول کیا جہاں آپ نے ایس او پیز برقرار رکھتےہوئے ظفر وال بار کے صدر ، سابقہ وائس چیرمین میونسپل کمیٹی ظفر وال اور دیگر وکلاء سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں تھیلیسیمیااور ہیموفیلیاکے مریضوں کے لئےخون عطیہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا اور وکلا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیاجس پر وکلاء نے دعوت اسلامی کے اقدامات کو سراہا۔)رپورٹ: عبدالواحد  عطاری نگران مجلس وکلاء(


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس عبدالواحدعطاری نے شکر گڑھ بار کا جدول کیا جہاں آپ نے ایس او پیز برقرار رکھتےہوئے شکرگڑھ بار کے صدر، سابقہ جنرل سکریٹری اور دیگر سینئر وکلاء سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں تھیلیسیمیااور ہیموفیلیاکے مریضوں کے لئےخون عطیہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے جاری شدہ امیر اہل سنت دامت برکاتھم عالیہ کے رسائل تحفے میں پیش کیاجس پر وکلاء نے دعوت اسلامی کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر نگران مجلس نے وکلا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کا بھی ذہن دیا اور اس کے ساتھ ہی رکن کابینہ کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ بھی کیا۔(رپورٹ: عبدالواحد  عطاری نگران مجلس وکلاء)


دعوت اسلامی کی مجلس و کلاء  ریجن فیصل آباد کے ذمہ دار نے پچھلے دنوں غلام محی الدین عطاری نے گوجرہ کابینہ کا جدول کیا جہاں آپ نے ڈویژن نگران گوجرہ سے ملاقات کی اور مجلس وکلاء کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔مشورے میں آپ نے گوجرہ میں قائم فیضان مدینہ میں وکلاء کے مدنی حلقے لگانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس عبدالواحدعطاری نےلاہور ہائی کورٹ میں جدول کیا جہاں آپ نے ایس او پیز برقرار رکھتےہوئے لاہور بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری،نائب صدر فنانس سیکریٹری اور دیگر سینئروکلاء سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں تھلیسمیا اور ہیموفیلیاکے مریضوں کے لئےخون عطیہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وکلاء نے دعوت اسلامی کے اقدامات کو سراہا ۔اس موقع پر نگران مجلس نے وکلا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا ۔ جبکہ نگران مجلس نے لاہور میں وکلاء میں بلڈ کیمپ لگانے کے حوالے سے مشورہ کیا۔(رپورٹ: عبدالواحد  عطاری نگران مجلس وکلاء)


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت 27 جون 2020ء بروز ہفتہ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کراچی ریجن کے ساؤتھ سینٹرل زون، ایسٹ ملیر کورنگی زون اور بن قاسم زون کے زونل ذمہ داران اور اراکینِ کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا۔جس میں رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے ذمہ داران کو تربیتی مدنی پھول عطا فرمائے اور اہداف کو حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عبدالواحد  عطاری نگران مجلس وکلاء)


دعوت اسلامی کی مجلس وکلاء کے تحت 27 جون 2020ء بروز ہفتہ کو نگران مجلس عبدالواحد  عطاری نے ڈیرہ اسماعیل خان کا جدول کیا جہاں آپ نے ایس او پیز برقرار رکھتےہوئے وکلاء سے ملاقاتیں کیں اور مدنی حلقے  لگائے۔(رپورٹ: عبدالواحد  عطاری نگران مجلس وکلاء)