پاکپتن ڈسٹرکٹ بار میں اویس سلطان پاشا (جنرل
سیکٹری بار ایسوی ایشن) سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام16 جون 2021ء کو نگرا ن زون حاجی
سرفراز حسین عطاری مدنی کا رکن زون شعبہ FGRFفیضان چشتی
عطاری کے ہمراہ شیڈول رہا۔
ذمہ
داران نے پاکپتن ڈسٹرکٹ بار میں اویس سلطان پاشا (جنرل سیکٹری
بار ایسوی ایشن)
سے ان چیمبر میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات انہیں ”فیضان قرآن و حدیث کورس“میں شرکت
کرنے کی دعوت دی گئی جس پر انہوں نے اپنے کثیر دوستوں کے ساتھ شرکت کرنے کی نیت
کی۔ (رپورٹ:
حسین رضا عطاری، رکنِ زون شعبہ تعلیم دعوت اسلامی)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام مہر ڈسٹرکٹ دادو سندھ
میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ججز اور وکلاء نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ عبد الواحد عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور مدنی پھول بیان فرمائے۔ (رپورٹ: عبد الواحد عطاری،
نگران شعبہ رابطہ برائے وکلاء)
18
جون 2021 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے
وفد نے فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران رکن شوریٰ اطہر علی عطاری نے وکلاء کو مختلف مدنی پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات، جامعۃ المدينۃ، مدرسۃ المدينۃ، دار
المدينۃ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم اور دار المدينۃ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا
تفصیلی تعارف پیش کیا اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے متعدد پراجیکٹس پر بھی
تفصیلی بریفنگ دی۔
نیز مجلس اصلاح برائے قیدیان کے متعلق بھی وفد
کو آگاہ کیا۔ آخر میں وکلاء نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی ریکارڈ کروائے۔ وکلاء
کے وفد میں شریک وکلاء کے نام یہ ہیں (1) ریاض احمد بھٹی جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار
ایسوسی ایشن ملیر(2) اظہر علی سمور نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر(3) ڈاکٹر
ظفر اقبال ممبر مینیجنگ کمیٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر(4) عمران ملک ایڈووکیٹ
ہائی کورٹ(5) بدرالدین ویسترو ایڈووکیٹ ہائی کورٹ(رپورٹ:محمد صہیب یوسف
عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ)
شعبہ رابطہ
برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائی نے جامع مسجد حاجیانی
رضیہ عدالت روڈ حب چوکی لسبیلہ کابینہ میں شعبے کا مدنی مشورہ لیا جس میں کراچی
ریجن ذمہ دار اور رکن ملیر کابینہ نے شرکت کی۔
25
اپریل 2021ء کو نگران شعبہ رابطہ برائے وکلاء پاکستان نے کراچی ریجن کا مدنی مشورہ
لیا جس میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے کراچی ریجن ذمہ دار، رکن ملیر کابینہ اور ملیر
کورٹ کی مجلس کے نگران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ان نکات پر نگران مجلس نے عملی جدول، منگل 27 اپریل کو نگران شوری کا لنک مدنی
مشورہ اور مدنی عطیات پر مدنی پھول عطا فرمائے۔ (شعبہ
رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ)
شعبہ رابطہ
برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10
اپریل 2021ء کو کراچی ریجن ذمہ دار اور رکن ملیر کابینہ نے سندھ ہائی کورٹ میں
رجسٹرار ہائی کورٹ، دو پرائیویٹ سیکرٹری، دو جسٹس، آٹھ جوڈیشل مجسٹریٹس سے ملاقاتیں
کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے متعدد شعبہ جات بشمول شعبہ رابطہ برائے وکلاء کا تعارف پیش کیا اور فیضانِ
مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کو مدنی عطیات دینے کا ذہن
بھی دیاجس پر جج صاحبان نے فیضانِ مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت قبول کی اور عطیات
دینے کی نیت بھی کی۔ (رپورٹ:
محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ)
تحصیل بار
ایسوسی ایشن گنبٹ میں ماہ رمضان کے سلسلہ میں آمدِ رمضان اجتماع کا انعقاد
شعبہ رابطہ
برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں تحصیل بار ایسوسی ایشن گنبٹ
میں ماہ رمضان کے سلسلہ میں آمدِ رمضان اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں وکلاء اور دیگر عوام وشخصیات نے شرکت کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی عبد الواحد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت
دیتے ہوئے روزے رکھنے اور نماز تراویح کی پابندی کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر شرکا
کو دعوتِ اسلامی کا تعارف بھی پیش کیا اور مختلف شعبہ جات کے بارے میں معلومات
فراہم کیں۔
شعبہ رابطہ
برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ، شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر شیخو پورہ، ایڈووکیٹ سپریم
کورٹ وہائیکورٹس ، انگلش برانچ سیشن کورٹ، سول ناظر برانچ شیخو پورہ سے شعبہ رابطہ
کے ذمہ داران نے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف شعبہ
جات کے بارے میں معلومات دیں جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے دینی کام کو سراہا۔
شعبہ رابطہ
برائے وکلاء دعوت اسلامی کے زیراہتمام 03 اپریل 2021ء بروز ہفتہ جُنڈ
تحصیل بار میں میلا داجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء اور مقامی لوگوں نے
شرکت کی۔